لاہور (یواین پی )پنجاب حکومت کی طرف سے جنوبی پنجاب کے لئے منی سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منی سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے ملتان یا بہاولپور کے نام زیرغور ہیں، منی سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ دیگر محکموں تعلیم، صحت، بلدیات، ہاؤسنگ سمیت اہم محکموں کے اسپشل سیکریٹریز الگ لگانے کی بھی تجویز ہے۔سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ عوام کو مسائل کے حل کے لئے لاہور آنے کی مشکلات سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کی جانب سے جلد وزیر اعظم سے منظوری حاصل کی جائے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد انتظامی سیکرٹریٹ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔