شعبہ تعلیم کی ترقی پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے ڈاکٹر مراد راس

Published on November 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ شعبہ تعلیم کی ترقی پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق شعبہ تعلیم میں 18انقلابی اصلاحات متعارف کرائی ہیں جس کی بدولت اس شعبہ میں سفارش کلچر کا خاتمہ ہوا ہے۔انہوں نے یہ بات چک 270ر ب ماجیوال نزد ڈجکوٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صوبہ میں 8ہزارسے زائد سکولوں کو اپ گریڈ کرکے طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے یکساں مواقع فراہم کئے اور اس اقدام کے تحت اس علاقہ کے سکول بھی اپ گریڈ ہوئے۔انہوں نے کہاکہ ای ٹرانسفر پالیسی سے ہزاروں مستحق اساتذہ کو ان کا حق دار جبکہ تعلیمی شعبہ کے تمام امور کو ای پالیسی پر منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے کیسز بھی تیز رفتاری سے نمٹائے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ شعبہ تعلیم کی ترقی وترویج کے لئے وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کی عکاسی آئندہ بھی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی وزیر اعظم برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل علاقہ میں تعلیم کے فروغکے لئے ہمیشہ متحرک نظر آئے اور علاقہ میں تعلیم کے شعبہ کی بہتری میں ان کے قابل قدر کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes