حکومت کا خواجہ سراؤں کیلئے بڑا تحفہ

Published on December 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

لاہور: (یواین پی) تبدیلی سرکار نے خواجہ سراؤں کو بڑا تحفہ دے دیا ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری اسپتال میں ٹرانس جینڈر وارڈ قائم کردیا گیا، پمز میں اب خواجہ سراؤں کو باقی شہریوں کے برابر صحت کی سہولیات ملیں گی۔صنف خاص کیلئے حکومت نے شانداراقدام اٹھایا اب اسلام آباد کا کوئی خواجہ سراعلاج کی سہولیات سے محروم نہیں رہے گا کیونکہ پمز اسپتال میں ٹرانس جینڈر وارڈ کا افتتاح ہوچکا ہے ۔وفاقی وزیرصحت عامر کیانی کہتے ہیں خواجہ سراؤں کوعلاج کی ہر سہولت فراہم کی جائے گی، خواجہ سران کے لئے ہم نے میڈیکل وغیرہ اور آپ کے ٹیسٹ وغیرہ اور آپ کے ایشوز ہیں انشا اللہ وہ فری آف چارج ہوں گے ۔انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری بولیں خواجہ سرا بھی تو انسان ہیں تمام صوبوں کو بھی کہا ہے ان کے علاج کیلئے خصوصی وارڈز قائم کئے جائیں, سیپریٹ وارڈز سرکاری ہسپتال میں ہونے چاہئیں تمام صوبوں کو خط لکھے ہیں، صرف پنجاب کا جواب آیا ہے۔حکومتی اقدام پرخواجہ سرا خوشی سے نہال ہیں کہتے ہیں تبدیلی سرکار نے ان کا بڑا مسئلہ حل کردیا، خواجہ سرا کو جو کمیونٹی میں جو انکلوین جو ہوتی تھی میل وارڈ اور فی میل وارڈ کا جو ایشو تھا وہ الگ وارڈ بننے سے حل ہو جائے گا۔ملک بھر میں رجسٹرڈ خواجہ سراؤں کی تعداد دس ہزار سے زائد ان سب کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایسے وارڈز علاقائی سطح پر بھی ضروری ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog