کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب، سشما سوراج کی شرکت سے معذرت

Published on November 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ میں 28 نومبر کو منعقد ہونے والی کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت پر شکر گزار ہوں۔انہوں نے لکھا کہ میں مصروفیت کی وجہ سے مقررہ تاریخ کو کرتارپور کا سفر نہیں کر سکتی، بھارتی حکومت کی نمائندگی وزیر خوراک ہرسمرت کوربیدل اور وزیر مملکت ایچ ایس پوری کریں گے۔سشما سوراج نے کہا کہ امید ہے پاکستان راہداری کی تعمیر تیز رفتاری سے کرے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes