پیپلزپارٹی کا عید کے بعد وزیراعظم کے استعفے کیلئے تحریک چلانے کا فیصلہ

Published on June 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

22
اسلام آباد(یو این پی) پیپلزپارٹی نے حکومت کےخلاف نئی حکمت عملی بنا لی۔ عید کے بعد تحریک چلائے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی طرح وزیر اعظم نواز شریف بھی مستعفی ہو جائیں۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں قیام کے دوران حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے پارٹی رہنماوں سے مشاورت کی۔ برطانوی وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد نئی حکمت عملی بھی مرتب کی گئی۔ اس حوالے سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو میں رابطہ بھی ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق نئی حکمت عملی پرآصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے سینئر قیادت کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ پارٹی رہنماوں سے کہا گیا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے نواز شریف سے ہر فورم پر استعفیٰ کامطالبہ کیا جائے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ کیمرون پر کرپشن کا کوئی چارج نہیں پھر بھی انہوں نے استعفیٰ دیدیا۔ نوازشریف پر تو کئی الزامات ہیں‘ وہ ملک نہیں چلا سکتے‘ استعفیٰ دیدیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی وزیر اعظم کے استعفیٰ کے لئے مختلف آپشن استعمال کریگی۔بلاول بھٹو نے اس سلسلہ میںرمضان کے بعد احتجاجی تحریک کےلئے پیپلز پارٹی کو تیار رہنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes