دہشتگردی کیخلاف جنگ کی بھاری قیمت چکائی، وزیراعظم

Published on November 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 264)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میرانشاہ آمد، سیکیورٹی صورتحال، بحالی آپریشن اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیرِاعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، بعد ازاں وزیراعظم کو ملٹری آپریشن اور خطے میں استحکام کے حوالے سے جاری آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عمران خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ کسی اور ملک یا اس کی مسلح افواج نے وہ کام نہیں کیا جو پاکستان کی مسلح افواج نے کیا، ہم نے اپنے ملک میں مسلط شدہ جنگ بڑی بھاری قیمت پر لڑی، اس جنگ میں ہم نے خون اور پسینے کی قربانی دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes