طبی ماہرین نے تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے 10 دواؤں کی ایک گولی تیار کرلی

Published on May 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 515)      No Comments

medسنگاپور۔۔۔ تندرستی ہزار نعمت ہے اور دنیا میں اس وقت کئی لوگ ہیں جو روزانہ کئی دوائیں اور گولیاں کھاتے ہیں اور اس سے اکتا بھی جاتے ہیں لیکن اب اس کے لئے سائنسدانوں نے تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے ایسی گولی تیار کرلی ہے جو کئی دواؤں کا مجموعہ ہے اور اپنے وقت پر یہ دوا خارج کرتی ہے۔
تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے بنائی گئی گولی کو  کئی دواؤں کے بدلے لیا جاسکتا ہے جو مریض کی تمام ضروریات کے لیے کافی ہوگی۔ یہ کام نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور نے کیا ہے جنہوں نے تھری ڈی طریقے کے ذریعے بہت سی دواؤں کو ایک ایسے کیپسول میں بند کیا ہے جو وقفے وقفے سے اپنے وقت کے مطابق مریض کے جسم میں خارج ہوتی رہیں گی۔
ماہرین کے مطابق اس دوا میں کسی شے کی کمی نہیں ہے اور یہ کئی دوا کو ایک ساتھ کھانے کا کم خرچ اور جدید طریقہ ہے۔ اس سے قبل بنائی گئی دوا کی افادیت اور خوراک ( ڈوز) کو برقرار رکھنا بہت مشکل تھا لیکن اس دوا میں ایسا نہیں ہے۔ اس کے لئے ڈاکٹر مریض کو دی جانے والی دوا، خوراک اور روزانہ کا وقت طے کرتا ہے اس کے بعد کمپیوٹر ادویہ کا ایک ٹیمپلٹ بناتا ہے جس میں دواؤں کی مقدار کا تعین کیا جاتا ہے پھرتمام تفصیلات تھری ڈی پرنٹر کو بھیجی جاتی ہیں۔پرنٹر میں ایک بے ضرر پالیمر اپنے اندر دواؤں کو گھولتا ہےاور اسے ایک سانچے میں ڈھال کر دوا بناتا ہے۔ اس کے بعد اسے بغیر دوا والے پالیمر میں دوبارہ ڈبویا جاتا ہے۔ دوا کھاتے ہوئے اس کا بیرونی پالیمر دھیرے دھیرے گھل جاتا ہے اور اس کے اندر موجود دوا مختلف وقفوں میں خارج ہوتی رہتی ہے۔ اوپر کی تصویر میں دوا کا جو ماڈیول دکھایا گیا ہے وہ پانچ دوائیں پانچ وقت میں خارج کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے اب صرف ایک دوا کھانے کی ضرورت ہوگی اور جو اپنے وقت پر بدن میں جاتی رہیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog