سو دن میں سو یوٹرن، عمران خان کا عالمی سطح پر مذاق بن گیا: لطیف کھوسہ

Published on November 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 458)      No Comments

کراچی (یواین پی)پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے سو دن میں سو یوٹرن لئے گئے، عمران خان کا عالمی سطح پر مذاق بن گیا، حکومت نے 50 لاکھ گھر نہیں دیئے لوگوں کو بے گھر ضرور کردیا، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے عوام کو بے روزگار کیا۔سابق گورنر پنجاب و رہنما پیپلزپارٹی لطیف کھوسہ نے کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا سو دنوں میں اور کچھ نہیں ہوا سو یوٹرن ضرور ہوئے، سو روز میں عمران خان طالبان خان سے یوٹرن خان بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان نے یوٹرن کی نئی اصطلاح دے کر عالمی سطح پر مذاق بنایا، حکومت نے 100 دنوں میں 50 لاکھ گھر تو نہیں دیئے لیکن بے گھر ضرور کیے۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا عوام کو ایک کروڑ نوکریاں تو نہیں دی لیکن لوگوں کو بےروزگار ضرور کیا ہے، عمران خان نے آئی ایم ایف نہ جانے کا اعلان کیا لیکن ڈرم لیکر بھیک مانگ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy