وہاڑی ،سترہ کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کے272ترقیاتی منصوبوں کی منظور ی

Published on November 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

Final
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی وہاڑی کے اجلا س میں سترہ کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کے272ترقیاتی منصوبوں کی منظور ی دے دی ہے ان منصوبوں میں تعلیمی اداروں میں مسنگ فیسیلیٹیزکی فراہمی کے حوالہ سے چاردیواریوں ، ٹائلٹ بلاکس کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں اجلا س میں ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ محمد غیاث ، ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز شیخ ظفر محمود ، ای ڈی او تعلیم مختار حسین چاون ، ڈی ایم او محمدمبشر الرحمن شریک تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے تعمیراتی محکموں کے سربراہوں اور محکمہ تعلیم کے افسران کوہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ ان کے تعمیراتی معیار کا خاص خیال رکھیں اجلاس کے دوران ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز اور ای ڈی ا و ایجوکیشن مختار حسین چاون نے بتایا کہ 2013 ؁ء،2014 ؁ء کے بجٹ میں مسنگ فیسلیٹیز کی فراہمی کے لیے22کروڑ33لاکھ روپے فراہم کئے گئے جن میں سے30جون2014 ؁ء تک 20کروڑ91لاکھ87ہزار روپے خرچ کئے گئے جبکہ1کروڑ41لاکھ21ہزارروپے خرچ نہ ہوسکے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور کنٹریکٹرز کی ادائیگیاں ابھی باقی ہیں جن کے لیے84لاکھ43ہزار روپے کی ضرورت ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2014،2015 ؁ء کے بجٹ میں سے ان ادائیگیوں کے لیے یہ رقم فراہم کرنے کی منظوری دی جاتی ہے تاہم اس کے لیے صوبائی محکمہ تعلیم پنجاب سے اجازت لینا ضروری ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog