شام کا سرکاری وفد امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گیا

Published on February 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

\"6\"
جنیوا ۔۔۔ شام کا سرکاری وفد امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گیا ہے جبکہ شام کی حزب اختلاف کا وفد بھی جنیوا پہنچ چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید معلم شام کے سرکاری وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کسی ٹھوس پیشرفت کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔ اتوار کو شام کے وزیر خارجہ ولید معلم کی اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندے لخدار براہیمی کے درمیان ملاقات کی اطلاعات ہیں۔ شامی حزب اختلاف کے کچھ نمائندوں کی جنیوا پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں تاہم شامی اپوزیشن اتحاد کے سربراہ احمد جریا کی جنیوا پہنچنے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ حکومت مذاکرات کو دہشتگردوں کے خلاف جنگ تک محدود رکھنے پر اصرار کر رہی ہے جبکہ اپوزیشن صدر بشار الاسد کو اقتدار سے الگ کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy