بلاول بھٹو نے حکومتی 100 روز کو یوٹرن قرار دے دیا

Published on November 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

کراچی(یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے سو روز مکمل ہونے پر اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔حکومت کے سو روز مکمل ہونے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ٹویٹ آیا ہے جس میں انہوں نے حکومتی سو روز کو یوٹرن قرار دے دیا ہے، انہوں تصویر کے ذریعے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سو دن میں یوٹرن لینے میں مصروف تھے۔دوسری جانب ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا حکومت کے سو دن مکمل ہونے پر خطاب غیر متاثر کن تھا، سو دن حکومت میں رہنے کے بعد بھی عمران خان کے پاس بتانے کو کچھ نہیں تھا۔پیپلز پارٹی ترجمان نے کہا کہ نیا پاکستان کا خواب دکھانے والے نے سو دنوں میں سفید پوش طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی، پہلے سو دنوں میں عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy