چیئرمین جوائنٹ چیفس کی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد

Published on August 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس کی جانب سے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کا دن ہمیں ہمارے اسلاف کی ان گنت قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔دھرتی کے ہزاروں بیٹوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، سب عہد کریں کہ قومی اتحاد کو برقرار رکھ کر دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔آئی ایس پی آر کا بیان میں کہنا ہے کہ مسلح افواج عوام کی حمایت سے وطن عزیز کی سالمیت اور امن کا دفاع کرتی رہیں گی۔مسلح افواج پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق قوم کی خدمت جاری رکھیں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes