مدینہ کی ریاست کا تصور پیش کرنے پر عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں؛مولانا طارق جمیل

Published on December 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) بڑھتی آبادی کنٹرول کرنے اور اقدمات کا جائزہ لینے کیلئے سپریم کورٹ میں سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار، وزیراعظم عمران خان اور وزراء نے شرکت کی۔ مولانا طارق جمیل نے کہا آبادی بڑھنے کی بڑی وجہ جہالت ہے، مدینہ کی ریاست قائم کرنے کی بات کرنے پر عمران خان کو سلام پیش کرتاہوں۔معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آبادی میں اضافےکی بڑی وجہ غربت ہے، معاشرتی دباؤ بھی آبادی کے بڑھنے کی وجہ ہے، اللہ نے علم انسان کو آگاہی اور سوچ سمجھ کیلئے دیا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کا منصوبہ بندی سے بھی بڑا مسئلہ علم کی کمی ہے، مدینہ کی ریاست کا تصور پیش کرنے پر عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں، عمران خان پہلے وزیراعظم جنہوں نے مدینہ کی فلاحی ریاست بنانے کا اعلان کیا۔مولانا طارق جمیل نے کہا حکمرانوں کی نیت کے اچھا یا برا ہونے سے ملک پر اثر پڑتا ہے، فلاحی ریاست کے بنیادی اجزا عدل، عمل اور معیشت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes