سمندری طوفان ’’وردھا‘‘ چنئی کے ساحل سے ٹکرا گیا

Published on December 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

14
نئی دلی:(یواین پی) سمندری طوفان وردھا بھارت کے شہر چنئی کے ساحل سے ٹکرا گیا جب کہ بڑے پیمانے پر تباہی کے خدشے کے پیش نظر ساحلی علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان وردھا ساحلی شہر چنئی سے ٹکرا گیا ہے جس کے بعد ساحلی شہر میں 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں، شہر میں موسلا دھار بارشوں اور سمندری ہواؤں نے نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے جب کہ کئی درخت اور بجلی کے پولز بھی اکھڑ گئے ہیں۔ نشیبی علاقوں میں رہائش پزیر 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ طوفانی ہواؤں کے باعث چنئی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشنز معطل کر کے ایئرپورٹ پر آنے والی پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ سمندری طوفان کے خدشے کے باعث ریاست آندھرا پردیش اور تامل ناڈو میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题