پاکستان قونصلیٹ جدہ کا پاکستان کے سفیر خان هشام بن صدیق کے اعزاز میں الوداعی ظہرانے

Published on December 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی ) پاکستان قونصلیٹ جدہ نے سعودی عرب کیلئے پاکستان کے سفیر خان هشام بن صدیق کے اعزاز میں الوداعی ظہرانے کا اہتمام کیا۔ . تقریب میں قونصل جنرل جناب شہریار اکبر خان سمیت قونصلیٹ کے تمام افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خان ہشام نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستی شخصیتوں سے مبرّا ہے اور اسکی جڑیں دونوں ممالک کے عوام میں ہیں. انہوں نے کہا کہ لوگوں کے درمیان رابطے نے ان تعلقات کو بنیاد فراہم کی ہے اور ہرگزرتے دن کے ساتھ یہ تعلق مضبوط سے مظبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو اہم وجوہات کی بنا پر انہوں نے سعودی عرب میں اپنے قیام کے ہر دن کا لطف اٹھایا. نہوں نے کہا کہ پہلی وجہ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات کی قربت ، اورمذہبی عبادات کو تمام تر خشوع و خضوع کے ساتھ انجام دینے کا موقع ہے، جبکہ دوسری وجہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی خدمت کرنے کا موقع ہے. انہوں نے کمیونٹی کی سروسز کو پاکستانی سفارت خانے اور قونصلیٹ کی اھم ڈیوٹی قرار دیا.انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میں نے اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرنے کی کوشش کی اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کے لحاظ سے سعودی عرب میں میرا قیام اطمینان بخش رہا ۔قونصلیٹ کے افسران کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سخت محنت ہی کامیابی کی کلید ہے۔ ، انہوں نے کہا کہ افسران کمیونٹی کی مدد کو اپنا شعار بنائیں۔
سفیر خان هشام نے خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی حکومت کا سفارت کاری کیلئے موافق ماحول فراہم کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا. انہوں نے کہا کہ ان کے لئے بڑے اعزاز ہے کہ انکو اپنے وطن کی خدمت کیلئے مسلمانوں کی سب سے مقدس ترین جگہ پر کام کرنے کا موقع ملا۔قبل ازیں قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے کہا خان ھشام بن صدیق نے کام کیلئے موافق ماحول فراہم کیا جس سے ہماری خدمات میں بہتری آئی ہے۔ کمیونٹی کے معاملات میں سفیرکی ذاتی دلچسپی نے ہمیں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes