بھارت سے تجارت کشمیریوں کے خون سے غداری ہو گی،سراج الحق

Published on May 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارتی تعلقات کا قیام قوم کو کسی صورت قبول نہیں۔تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے کسان وفد سے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے تجارتی تعلقات کا قیام قوم کو کسی صورت قبول نہیں، بھارت سے تجارت کشمیریوں کے خون سے غداری ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ملکی کسانوں کی معیشت کو دا پر نہ لگایا جائے، نئی دلی سے محبت کی پینگیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسان پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے، موسمی تبدیلیوں کے ساتھ ڈیموں کی تعمیر میں تعطل، حکومتی بد انتظامی بحران کی وجہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زرعی مداخل کی قیمتوں میں کمی اور کسانوں کے دیگر مطالبات پورے کیے جائیں، کاشت کاروں کی نہ سنی گئی، تو جماعت اسلامی بھرپور احتجاج کا آغاز کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes