پاکستان فورم مکہ کی سالانہ پکنک تقریب سعودی عرب میں ایک منفرد کاوش ہے محمد عامل عثمانی

Published on December 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments

رپورٹ زکیر احمد بھٹی
پاکستان فورم مکہ کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے لئے دو روزہ تربیتی و تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاض سے آئے معزز مہمانوں میں شہزاد صدیقی اور رضی ولی جدہ سے عبدالستار خان اور مکہ مکرمہ سےمنظور الحق حقانی نے اخلاقیات و عبادات پر درس دیا۔ بعد نماز جمعہ پاکستانی کمیونٹی کے تقریبا 300 خواتین وافراداور بچوں نے تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیا جس میں تقریری مقابلے ، تلاوت کلام پاک، کرکٹ ، فٹبال ، والی بال ، تیراکی ، دوڑ کے مقابلے اور سوال وجواب کے مقابلے کروائے گئے ۔جن میں بچوں کا شوق دیدنی تھا ۔اس پروگرام کے منتظم اعلی ڈاکٹر عرفان اللہ صدیقی نے تمام اراکین خصوصی طور پر دیگر شہروں سے شرکت کرنے والوں محمد امجد جدون ، محمد عاصم فراز ، ساجد سراج ، عرفان اعوان ، ڈاکٹر شکیل ، سید اویس کی شراکت پر شکریہ ادا کیا انھوں نے آپس میں یکجہتی اور بھائ چارگی پر زور دیا۔مہمان خصوصی معروف صحافی اور کشمیر کمیٹی جدہ کے ترجمان محمد عامل عثمانی نے دور حاضر میں سوشل میڈیا کے کردار اور انسانیت کی خدمت اور باہمی تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے اپنی روایات کو چھوڑ دیااور اس وقت ایک دوسرے کی خوشی غم میں شرکت کرنے کے بجائے صرف سوشل میڈیا کے ذریعے ہی پیغامات بھیجنا ایک لمحئہ فکریہ ہے اسکے علاوہ مہمان خصوصی نے پاکستان فورم مکہ مکرمہ کی یہ سالانہ پکنک تقریب کو سعودی عرب میں یکسر ایک منفرد کاوش قرار دیا اور کہا کہ میرے یہاں طویل قیام کے دوران پاکستان کمیونیٹی کی سالانہ اتنی منظم دوروزہ تقریب کے انعقاد کی مثال کم ہی ملے گی ، مہمان خصوصی نے کہا کہ میں نےمحسوس کیا ہے کہ پاکستانی مکہ مکرمہ میں اس سالانہ پکنک کے منتظر رہتے ہیں ۔ سابق پی وی ایچ جی کے کوآرًینیٹر اسمعیل بھائ نے پروگرام کی خوب تعریف کی اور آرگنائزرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہونے چاہئیں تاکہ پاکستانی کمیونٹی کو آپس میں مل بیٹھنے کا موقع مل سکے۔اس موقع پر محمد سعید اعوان ، عبدالرحمن ظہیر ، ساجد سراج و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اسٹیج سیکرٹری کی خدمات طیب بلال مکی اور صلاح الدین نے ادا کیں ۔مقابلوں میں جیتنے والوں کو ٹرافیاں اور میڈل سے نوازا گیا اور جن بچوں نے شرکت کی ان کی حوصلہ افزائ کے لئے ان میں کتابیں تقسیم کی گئیں ۔آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب بخیر وعافیت اپنے اختتام کو پہنچی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题