ون ڈے رینکنگ ؛سعید اجمل کی باؤلنگ میں’’بادشاہت‘‘ برقرار

Published on October 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 780)      No Comments

12
دبئی (یو این پی)جنوبی افریقہ نے پانچ سال بعد آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ پاکستان 98 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ پلیئر رینکنگ میں اے بی ڈی ولیئرز بیٹنگ اور سعید اجمل باؤلنگ میں سرفہرست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ روز ون ڈے ٹیم اور پلیئر کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے۔ یواین پی کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں کامیابی کی بدولت جنوبی افریقہ نے پانچ سال بعد پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ آسٹریلیا 114 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، سری لنکا 111 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 107 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، پاکستان 98 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز 96 ، 96 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب ساتویں اور آٹھویں، بنگلہ دیش 69 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور زمبابوے 58 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔ کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ میں دس بہترین بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے جبکہ باؤلنگ میں سعید اجمل اور آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ سرفہرست ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز بیٹنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ہاشم آملہ ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی تیسرے، آسٹریلیا کے جارج بیلی چوتھے، سری لنکا کے کمار سنگاکارا پانچویں، بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی چھٹے، تلکارتنے دلشان ساتویں، کوئنٹن ڈی کوک آٹھویں، شیکھر دھون نویں اور روس ٹیلر دسویں نمبر پر ہیں۔ باؤلنگ کے شعبے میں پابندی کا شکار جادوگر سپنر سعید اجمل بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ اسی طرح پابندی کی زد میں ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن دوسرے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین تیسرے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چوتھے اور آسٹریلیا کے مچل جونسن پانچویں نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستان کے محمد حفیظ پہلے، سری لنکا کے اینجلو میتھیوز دوسرے اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے نمبر پر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes