فورٹ عباس روڈ المعروف خونی روڈ پر نہر سکس آر کے قریب ٹریفک حادثہ

Published on February 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,214)      No Comments

\"axi
ہارون آباد(یواین پی)فورٹ عباس روڈ المعروف خونی روڈ پر نہر سکس آر کے قریب ٹریفک حادثہ،ایک اور چراغ گل کر دیا ،پانچ سالہ بچہ جاں بحق ایک بزرگ شدید زخمی ،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 101سکس آر کا رہائشی محمد ارشد اپنے پوتے حبیب اشرف کے ہمراہ اپنے گاؤں جارہا تھا کہ فورٹ عباس روڈ المعروف خونی روڈ پر نہر سکس آر کے قریب سامنے سے آنے والی ویگن سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے پانچ سالہ حبیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ محمد ارشد کو شدید زخمی حالت میں بہاولپور ریفر کر دیا گیا۔ رورل ہیلتھ سنٹر فقیر والی میں علاج کی سہولتیں نا پید ہونے کی وجہ سے لواحقین نے شدید غم وغصہ کا اظہار کیااور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ہسپتال میں عملہ اور ادویات کی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ،یاد رہے اس خونی روڈ کے پشتے کمزور ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں اور اس کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes