غنڈہ گردی اوردشمن داریوں پر بننے والی فلموں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے،باؤاصغر

Published on December 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

لاہور(یواین پی) وہ دور گزرچکا ہے جب غنڈہ گردی اور دشمن داریوں کے موضوعات پرفلمیں ہٹ ہوا کرتی تھیں اب غنڈہ گردی اوردیرینہ دشمن داریوں پر بننے والی فلموں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پروڈیو سر و رائٹر باؤ اصغر علی نے ایک ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ غنڈہ گردی کا کلچر چھوڑ کر ایسی فلمیں بنانے کی ضرورت ہے جن میں اپنے کلچرکی مکمل تصویرکشی کی جائے تاکہ جنہیں دیکھ کر ہماری نوجوان نسل کے دلوں میں وطن عزیز و قوم کیلئے محبت، بڑوں کیلئے احترام اور چھوٹوں کیلئے شفقت کا جذبہ پیدا ہو،ایک سوال کے جواب میں باؤ اصغر علی نے فلم انڈسٹری کی موجودہ صورتحال پر کہا کہ اس وقت نوجوان فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلئے اہم کردارا دا کر رہے ہیں ،نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شوبز انڈسٹری کی کمانڈ سنبھال لی ہے۔کوئی ایکٹنگ کررہا ہے توکوئی ہدایتکاری، کوئی پروڈکشن کے میدان میں ہے توکوئی رائٹنگ کرنے میں مصروف ہے جس سے دوبارہ شوبز انڈسٹری کی رونقیں تیزی سے بحال ہو رہی ہیں ۔جوکہ ایک خوش آئندبات ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog