لوٹی دولت کی واپسی، پاکستان کا تین نئے معاہدوں کا فیصلہ

Published on December 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) لوٹی دولت واپس لانے کیلئے پاکستان نے متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ تین نئے معاہدوں کا فیصلہ کیا ہے۔ مجرموں کی حوالگی اور بینک اکاؤنٹس تفصیلات کے بعد قانونی معاونت کے معاہدے ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے لوٹی دولت واپس لانے کیلئے تین ملکوں کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ باہمی قانونی معاونت کے تین نئے معاہدے کیے جائیں گے۔اس سے قبل برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مجرموں کی حوالگی جبکہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے تبادلے کے ہو چکے ہیں۔تینوں ممالک سے باہمی قانونی معاونت کے معاہدوں سے لوٹی دولت پاکستان واپس لائی جا سکے گی۔ اس مقصد کے لیے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کا وفد چند روز میں پاکستان پہنچے گا۔پاکستان کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں جبکہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ باہمی قانونی معاونت کے لیے مذاکرات کا آغاز بھی ہو رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog