ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع

Published on December 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 449)      No Comments

لاہور (یواین پی) ملک بھر میں پولیو سے بچاﺅ کی پانچ روزہ قومی مہم آج سے شروع ہوگئی ہے جو 14 دسمبر تک جاری رہے گی۔ راولپنڈی، لاہور اور ڈیرہ غازی خان کے بعض علاقوں میں مثبت پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونے مثبت ملنے کی وجہ سے ان اضلاع کی حساس قرار دی گئی یونین کونسلوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرمیں اس مہم کے دوران 5سال تک کی عمر کے تقریباً ایک کروڑ 91لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے تمام اضلاع کے انتظامی اور ہیلتھ افسروں کو ہدایات جاری کیںکہ انسداد پولیو مہم کی تمام تیاریاںکل (اتوار )تک مکمل کر لی جائیں اور تمام اضلاع اپنے اہداف ہر صورت میں حاصل کریں۔ پولیو ٹیمیں ہر بچے تک لازمی پہنچیں اور حفاظتی ویکسین پلائیں۔انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سرد موسم کے باعث پولےو ویکسین کی ’کولڈ چین‘ کا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا اور ہر لحاظ سے محفوظ ویکسین ہر بچے تک پہنچے گی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے والدین، علمائے کرام، اساتذہ، سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ پولیو سے بچاﺅ کی ویکسین کی اہمیت معاشرتی سطح پر اجاگر کریں۔ پاکستان کو پولیو کی لعنت سے بچانا ہر شہری کا عزم ہونا چاہئے، پولیو فری پاکستان کی منزل زیادہ دور نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes