چین اپنی ترقی کو ہمسایہ ممالک کے ساتھ مربوط کرنے کا خواہاں ہے، چینی صدر

Published on December 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ نے ویتنام کے اپنے سرکاری دورے کے موقع پر ویتنام کے اخبار ” پیپلز” میں “چین اور ویتنام کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر، مشترکہ طور پر جدیدیت کی طرف بڑھنے کا ایک نیا باب” کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا۔منگل کے روز اپنے مضمون میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور ویتنام کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کے قیام کی 15 ویں سالگرہ ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بین الاقوامی صورتحال کیسے تبدیل ہوتی ہے ، چین اور ویتنام مشترکہ طور پر امن و سکون کو برقرار رکھیں گے ، مشترکہ ترقی اور تعاون کے خواہاں ہوں گے ، خوشحالی پیدا کریں گے ، اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے روشن راستے پر چلیں گے۔چین ویتنام تعلقات کی ترقی کے حوالے سے چینی صدر نے یہ تجاویز پیش کیں کہ ہمیں مشترکہ منافع کو فروغ دینا چاہیے، باہمی دوستی کو مضبوط کرنا چاہیے، ایک دوسرے کے ساتھ ایمانداری کا سلوک کرنا چاہیے. کثیرالجہتی کا پرچم بلند رکھتے ہوئے دونوں ممالک کو مذاکرات، مشاورت، امن اور تعاون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو مضبوطی سے برقرار رکھنا چاہیے۔ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرنی چاہیے اور بین الاقوامی اور علاقائی تعاون کے میکانزم میں قریبی تعاون برقرار رکھنا چاہیے۔صدر شی نے مزید کہا کہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے، ہمیں سب سے پہلے ایشیا سے شروع کرنا ہوگا. چین اپنی ترقی کو ہمسایہ ممالک کی ترقی کے ساتھ زیادہ قریب سے مربوط کرنے کا خواہاں ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ ہر کوئی اچھی زندگی گزار سکے۔ ہمیں اپنے تکمیلی فوائد کو مکمل طور پر ادا کرنا چاہئے اور چین اور ویتنام کے مابین ہم نصیب معاشرے کے تعاون کی بنیاد کو مضبوط کرنا چاہئے۔دوسری طرف آپس میں اختلافات کو مناسب طریقے سے منظم کرنا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ چین اور ویتنام کے درمیان اسٹریٹجک اہمیت کےہم نصیب معاشرے کی تعمیر زیادہ سے زیادہ ممالک کو ایشیا اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے عظیم مقصد کے لئے اپنی طرف راغب کرے گی، اور عالمی امن اور ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالے گی.

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog