جرمن خاتون اپنی محبت پانے پنڈی بھٹیاں پہنچ گئی

Published on December 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 542)      No Comments

لاہور (یواین پی) جرمنی کی رہائشی خاتون اپنی محبت کو پانے کے لیے پنڈی بھٹیاں پہنچی اورشادی کے بندھن میں بندھ گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پربننے والی بیشتردوستیاں ازدواجی زندگیوں میں تبدیل ہورہی ہیں اوراب جرمنی کی 40 سالہ خاتون تاترجنا ہاکسن 30 سالہ محمد اعجازپاکستانی کی محبت میں پنڈی بھٹیاں پہنچی اوراسلام قبول کرکے شادی کے بندھن میں بھی بندھ گئیں۔اسلام قبول کرنے کے بعد جرمن خاتون نے اپنا نام تاترجنا ہاکسن سے مریم رکھ لیا ہے، خاتون نے پاکستان کے لوگوں کوخوش اخلاق قراردیتے ہوئے پاکستان میں مستقل رہنے کے عزم کا اظہارکیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پردوستی کے باعث امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں سیالکوٹ پہنچی تھی اوررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes