کرپشن ہمارے معاشرے میں ناسور کی طرح ہے ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ

Published on December 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

کرپشن ہمارے معاشرے میں ناسور کی طرح ہے ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ
ٹھٹھہ (رپورٽ حميدچنڈ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے کہا ہے کہ کرپشن ہمارے معاشرے میں ناسور کی طرح ہے اس لئے آج ہم سب کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ کرپشن کے ناسور کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو کرپشن سے پاک معاشرہ مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اینٹی کرپشن ٹھٹھہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفیس سے پریس کلب مکلی تک کرپشن کے خلاف نکالی گئی آگاہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارے معاشرے کے کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کرپشن میں ملوث افسران ہی کرپشن کے خلاف ریلیاں اور واک کرتے ہیں مگر ایسا ہرگز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک کرپشن کے حوالے سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق اب 106 نمبر پر آ گیا ہے اس بات کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ملک میں کرپشن پر ضابطہ آ رہا ہے۔ آگاہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ٹھٹھہ غلام علی بوزدار نے کہا کہ حکومت نے کرپشن کو ختم کرنے کیلئے اینٹی کرپشن آگاہی مہم شروع کی ہے تاکہ اداروں سے کرپشن کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر بالخصوص سول سوسائٹی اور میڈیا کو کرپشن کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ کرپشن کو جڑ سے ختم کرکے ملک کو کرپشن سے پاک کیا جا سکے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ٹھٹھہ محمد صدیق پلیجو نے کہا کہ معاشرے سے رشوت اور کرپشن کے خاتمے کیلئے نکالی گئی واک ایک اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ضلع کے تمام محکموں سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائیگا۔ ریلی میں محکمہ اینٹی کرپشن، پولیس، روینیو، تعلیم، صحت، انفارمیشن، زراعت، سوشل ویلفیئر و دیگر ضلعی افسران، طلبہ و معزز شہریوں اور مقامی صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
محمد ملاح اور محمد حنیف ملاح کی عوامی پرس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس
ٹھٹھہ:(رپورٽ حميدچنڈ ) گوڑاباری تعلقہ میں 103 موری کے نزدیک سومار ہوٹل کے قریب ملاح برادری کے محمد ملاح اور محمد حنیف ملاح کی عوامی پرس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس، پریس کانفرنس میں محمد ملاح نے الزام لگاتے ہوئے کہا کے ہمارے کُتے نے پنھور برادری کی مرغی کو کھالیا تھا جس پر شکور پنھور ہتھیار لیکر ہمارے گھروں میں گھس گئے اور کُتے کو مارنے کی کوشش کی جس پر ہم نے انہیں کہا کے اس وقت کُتا گھر میں ہے اور ہمارے بچے بھی گھر میں موجود ہیں، جب کُتہ باہر نکلے تو آپ اسکو مار دینا جس کے بعد شکور پنھور ہمیں گالیاں دیتے ہوئے چلاگیا، جا کے بعد آج مین ہوٹل پر چانھ پی رہا تھا کے شکور پنھور نے پیچھے سے مجھ پر چھڑیوں کے وار کردیے جس سے میں شدید زخمی ہوگیا اور وہین گڑ گیا جسکے بعد میرے بتیجے مجھ کو بگھار تھانے پر لیٹر لینے کے لیے لے گئے جہاں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار رمضان چارن نے این سی داخل کرنے اور لیٹر دینے سے جواب دیتے ہوئے کہا کے آپ پہلے وڈیڑے کے پاس جائیں وہاں تمارا مئسلا حل ہوجائیگا، ہماری جانب سے بار بار منتھیں کرنے اور محمد ملاح کا خون زیادہ نکلنے کے باعث وہ نیم بے ہوش ہونے کی وجہ سے ہم وہاں سے سیدھا سول اسپتال مکلی پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے ہمارا علاج کیا،. اس موقعے پر محمد ملاح، محمد حنیف ملاح نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے مذکورہ جوابداروں اور بگھار تھانے کے پولیس اہلکار رمضان چارن کو گرفتار کرکے انکے اوپر ایف آئی آر درج کرواکر ہمیں انصاف دلایا جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme