علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے وزیر اعلیٰ نے خصوصی فنڈز جاری کرنے کی مکمل یقین دھانی کروائی ہے انور عباسی

Published on May 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 557)      No Comments

AB
ایبٹ آباد( یواین پی) ہم خیال گروپ پی ٹی آئی کے امیدوارانور عباسی کی حلقہ پی کے 45 کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کی کوششیں رنگ لے آئیں ،وزیر اعلیٰ خیبر پختوں خواہ پرویز خٹک کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمنشر ایبٹ آباد نے ڈائیریکٹو جاری کر دیا جس کے مطابق حلقہ پی کے45 کی مختلف یونین کونسلوں میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے والے بچے اور بچیوں کے لئے شیلٹر فراہم کرنے کی ہدایات ضلعی حکومت کو موصول ہو چکی ہیں جن میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ہڈورہ خاص ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ہڈورہ بانڈی ،جی پی ایس سرلہ ،ہڈورہ ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول درہ ،تارکوٹ ،شنگلی ،دولت مار ،تارکوٹ ،چورا گلی اور گورنمنٹ ہائی سکول سرہان بوئی شامل ہیں اس ضمن میں ضلعی حکومت نے ڈپٹی کمشنر آفس کے ذریعے متعلقہ حکام کو ڈاےئریکٹو جاری کر دیا ہے اور حکام کوان سکولوں میں شلٹر فراہم کرنے کی فوری ہدایت کر دی ہے ،اس ضمن پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت حلقہ پی کے 45 کے دیرینہ مسائل حال کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے اور انور عباسی کی علاقے کے لئے خدمات کو راہتے ہوئے ان کی جانب سے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے وزیر اعلیٰ نے خصوصی فنڈز جاری کرنے کی مکمل یقین دھانی کروائی ہے ہم خیا ل گروپ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار انور عباسی ہڈورہ بانڈی میں 15 مئی کو ہونے والے اجتماعی جرگہ جس میں پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت سمیت اہم ترین رہنما و علاقہ کے معززین شرکت کریں گے میں اہم فیصلہ ہوں گے اور امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اصغر خان کے حق میں اکثریت رائے سے اچھا فیصلہ کیا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes