بھاری مالیت کی کار چوری کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

Published on December 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی) علاقے کے معروف کنٹریکٹر لعل دین گھمن کی چوری ہونے والی گاڑی کا مقدمہ ایس ایس پی نوشہروفیروز کی انکوائری کے بعد داخل کرلیا گیا مقدمہ نمبر 243/2021 فیضان جٹ کی مدعیت میں نیاز خاصخیلی, فاروق سیال سمیت ایک نامعلوم شخص پر داخل کرلیا گیا ایس ایس پی نوشہروفیروز عبدالقیوم پتافی کی ہدایات پر 43لاکھ مالیت کی چوری شدہ گاڑی و دیگر سامان کی برآمدگی کیلئے ایس ایچ او قربان کلوڑ کی قیادت میں دو ٹیموں کو ٹاسک دیدیا گیا چوری شدہ گاڑی کو فوری طور پر برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اس موقع پر سیاسی سماجی رہنماوں پی پی صالع جانوری اور مسلم لیگ کے ایم خان نے آئی جی سندھ اور اینٹی کار لیفٹنگ سیل کے افسران اس ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کیخلاف اعلیٰ سطح پر تحقیقات کریں یہ ماہر چابی چور و کار لفٹر گروہ کے کارندے معلوم ہوتے ہیں جنہوں نے محراب پور کے پرہجوم علاقے سے بڑی مہارت سے قیمتی کار چوری ہے ان سے سندھ بھر میں سے کاریں چوری ہونے کی مکمل تحقیقات کی جائیں امید ہے ان چوروں سے انکشاف ہونگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes