چیچاوطنی، ڈاکٹر افتخاراعوان امیر جماعت اسلامی پی پی224منتخب

Published on February 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

\"1\"
چیچاوطنی( یواین پی) جماعت اسلامی پی پی 224چیچاوطنی کا انتخاب مکمل ڈاکٹر افتخاراعوان امیر جماعت اسلامی پی پی224منتخب ہو گے۔ڈاکٹر افتخاراعوان نے ارکان جماعت اسلامی کے مشورہ سے چوہدری محمدسردارکو جنرل سیکرٹری۔چوہدری توقیر احمد، اسدمحمودڈوگر، رانامحمدسرور کونائب امراء، ماسٹر محمد صدیق کوصدر الخدمت فاونڈیشن۔عمرفاروق سردارکوپریس سیکرٹری۔مصعب توقیر گجر اورعاصم جیلانی کوقانونی امور۔ظفراقبال ذکی کوتربیتی امور۔حاجی شعیب احمد تفہیم کوشعبہ خواتین ۔اورچوہدری عبدالبار ک کوشعبہ مالیات کا انچارج مقرر کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر پی پی 224ڈاکٹرافتخار اعوان نے کہاجماعت اسلامی پاکستان کے متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے ۔ہم نے ہمیشہ اللہ کو راضی کرنے کے لیے خدمت کی سیاست کی ہے تمام نومنتخب ذمہ داران اور کارکنان اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے تحریک اسلامی کے مشن کو آگے بڑھے انشا ء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں اسلامی قانون کا دور دورہ ہو گا امن وامان اور سکون کی زندگیاں لوگ بسر کر سکے گے ۔دنیا کا سب سے بڑا امن کا داعی اسلام ہی ہے اور تمام مسائل کا حل بھی اسلامی قوانین میں ہی موجود ہے بعدازاں امیر ضلع ساہوال ڈاکٹروسیم احمد شیخ نے تمام ذمہ دران کے ناموں کی منظوری دے دی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme