معاشرے میں رواداری اور برداشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، رانا ظہور الحسن

Published on February 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

جس معاشرے سے برداشت اور رواداری اْٹھ جائے وہ انسانی معاشرہ کم اور جنگلی معاشرے کا نقشہ زیادہ پیش کرتا ہے
نارووال(یو این پی)ڈسٹرکٹ میڈیا کلب نارووال کے جنرل سیکرٹری رانا ظہور الحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ معاشرے میں رواداری اور برداشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے برداشت اور رواداری پرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہاکہ جس معاشرے سے برداشت اور رواداری اْٹھ جائے وہ انسانی معاشرہ کم اور جنگلی معاشرے کا نقشہ زیادہ پیش کرتا ہے، پرامن معاشرے میں لوگ ایک دوسرے خدمت اور مدد پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ برداشت اور رواداری جیسے خوبصورت رویوں کے فقدان کا نتیجہ ہے کہ ہم چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے محروم ہوتے جارہے ہیں۔ہمیں رواداری اوربرداشت جیسے رویوں کے فروغ و ترویج کے لیے مل جل کر کام کرنا ہو گا اِسی سے معاشرے میں بہتری اور سکون آسکتا ہے۔معاشرے میں برداشت اور باہمی رواداری کے فروغ کی ضرورت ہے تاکہ انتہا پسند رویوں کا خاتمہ ہو اور باہمی محبت کے ذریعے ملک میں امن قائم ہو۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes