حکومت اور اپوزیشن کا شہبازشریف کو چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی بنانے پر اتفاق

Published on December 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) حکومت اور اپوزیشن کا اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے حوالے سے گذشتہ 3 ماہ سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار تھا اور حکومت نے بطور چیئرمین شہباز شریف کی نامزدگی کو مسترد کردیا تھا۔تاہم آج سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ اگر اپوزیشن ضد پر قائم ہے تو حکومت پیچھے ہٹ جاتی ہے۔جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن وفد میں ملاقات ہوئی، جس کے دوران اس بات پر اتفاق کرلیا گیا کہ شہباز شریف چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی ہوں گے۔حکومتی وفد میں شامل وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے کےلئے خصوصی کمیٹی بنے گی، جس کے سربراہ کا تعلق تحریک انصاف سے ہوگا۔اس موقع پر ایک صحافی نے وزیر دفاع سے سوال کیا کہ وہ کون سی مجبوریاں تھیں کہ اپوزیشن کا مطالبہ ماننا پڑاَ جس پر پرویز خٹک نے جواب دیا کہ مجبوریاں نہیں ہوتیں لیکن ایوان کو چلانا تھا۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ روایت تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کوچیئرمین پی اے سی مانا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes