نریندر مودی کے برسراقتدار آتے ہی پاک بھارت تعلقات کشیدگی کی جانب گامزن

Published on June 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

55
لاہور(یواین پی)نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی بڑھی اور بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے۔مودی کے دور اقتدار کے دوران تعلقات میں بہتری کے امکانات روز بروز معدوم ہوتے چلے جا رہے ہیں مودی کابینہ کے اشتعال انگیز بیانات  تعلقات میں کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق رواں  برس بائیس مئی کو بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پاکستان کے اندر تخریبی اور دہشتگرد کارروائیوں کا اعتراف کیا ۔بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پاکستان پر دہشتگرد سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی پاکستان کے اندر دہشتگرد کارروائیاں کر سکتے  ہیں کیونکہ کانٹے سے کانٹا نکلتا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ چین کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری پر اعتراض کیااور اسے ناقابل قبول قرار دیا۔بھارتی ایجنسی را نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے کوئٹہ اور کراچی میں دہشتگرد کارروائیاں کیں۔مودی نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے ایک سو پینتالیس ملین ڈالر بجٹ منظور کیا۔مودی نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران ایک تقریب میں کہا کہ وہ بنگلہ دیش کی آزادی کے لئے مکتی باہنی کے ساتھ مل کر لڑا بھارتی ایجنسیوں کی کارروائیوں کے ثبوت انڈین میڈیا میں بھی شائع ہوتے رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog