پنجاب ٹیچرز یونین ضلع پاکپتن کے الیکشن،الفتح گروپ اور الفرید گروپ کے درمیان مقابلہ

Published on December 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 554)      No Comments

پنجاب ٹیچرز یونین ضلع پاکپتن کے الیکشن،الفتح گروپ اور الفرید گروپ کے درمیان مقابلہ
عارف والا( عباس علی عارفی /یواین پی)پنجاب ٹیچرز یونین ضلع پاکپتن کے25سال بعد الیکشن۔الفتح گروپ اور الفرید گروپس کے درمیان مقابلہ۔کل2597ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔الفتح گروپ کا پلڑا بھاری۔محمد آصف افضال بھنڈراہ صدر، عمرحیات چوہدری جنرل سیکرٹری اور اللہ یار عاصم بھٹی ضلعی سیکرٹری نشر و اشاعت کے مضبوط ترین امیدوار۔تفصیل کے مطابق پنجاب ٹیچرز ضلع پاک پتن کے الیکشن 25سال بعد منعقد ہو رہے ہیں جس میں الفتح گروپ کی جانب سے محمد آصف افضال بھنڈراہ صدر،عابد علی ڈوگراور رانا اعزاز احمد خاں سینئر نائب صدور چوہدری کوثر علی ،محمد اکرم لک نائب صدورعمر حیات چوہدری جنرل سیکرٹری ،اللہ یار عاصم بھٹی ضلعی سیکرٹری نشر و اشاعت ،محمد افضل فنانس سیکرٹری ،شہزاد گل خاں ،میاں اللہ دتہ ہانس آڈیٹر ،میاں سخاوت وٹو آفس سیکرٹری ،محمد شاہد رمضان لیگل ایڈوائزر محمد ارشد کرڈوائس چیر مین،محمد اشرف مغل ایڈیشنل سیکرٹری کے امید وار ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الفتح گروپ کے صدر کے امید وار آصف افضال بھنڈارہ کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے حقوق کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے موجودہ الیکشن نے ٹیچرز یونین میں مک مکا کی سیاست کو ختم کر دیا ہے منتخب ہو کر اساتذہ کی خدمت کرو گا ۔اساتذہ کے حقوق پر کسی کو شب خون مارنے نہیں دیں گے ۔جوبھی فیصلہ کیا جائے گا تمام دوستوں کو اعتماد میں لیکر کریں گے ۔اس موقع پر حق نواز ،محمد طارق،ملک محمد عتیق،عبدالعزیز جوئیہ ،سید منظر حسین شاہ اور محمد وحید سمیت دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔
گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج عارف والا میں کل پاکستان مشاعرہ 
عارف والا( یواین پی)گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج عارف والا میں کل پاکستان مشاعرہ ۔صدارت سید ریاض حسین زیدی نے کی ۔ملک کے نامور شعرائعباس تابش،احمد اخلاق ڈوگر،ڈاکٹرپروفیسر اکر م عتیق ،اکرم ناصر،پروفیسر غلام رسول اظہر ،یونس متین ،رانا غضنفر عباس ،محمود فریدی ،عطاء الرحمان قاضی ،عباس علی عارفی ،عبدالقدیر مرزا،پروفیسر شفقت اعجاز شاہین اور ماجد اکرم سمیت دیگر نے اپنا اپنا کلام پیش کیا اور سامعین سے خوب داد وصول کی ۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج عارف والا پروفیسر عبدالحق چوہدری کا کہنا تھا کہ مشاعرہ کالج ھذا کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کا حصہ ہے انشاء اللہ اس قسم کی غیر نصابی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
سٹی پریس کلب رجسٹرڈ عارف والا کا اجلاس
عارف والا( یواین پی)سٹی پریس کلب رجسٹرڈ عارف والا کا اجلاس۔ صدارت سید الیاس حسین ہمدانی نے کی ۔اجلاس میں سید طاہر حسین ہمدانی،ملک عابد شہزاد ،سعید نوئی ،مرزا محمد شاہد ،عباس علی عارفی ،زاہد غوث ،چوہدری ناصر جٹ ،چوہدری جاوید اقبال ،سید علی حسین ہمدانی ،سید عون و محمد ہمدانی اور مشتاق احمد فوٹو گرافر سمیت دیگر صحافیوں کی شرکت ۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سٹی پریس کلب عارف والا کی جانب سے محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لیے ملک عابد شہزاد ،سعید نوئی اور عباس علی عارفی پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سید الیاس حسین ہمدانی نے کہا کہ حضور ﷺ کی تعلیمات پوری امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题