تھانہ صدر واہ کینٹ کی حدود ملک آباد مارکیٹ میں منشیات فروش گروہ کی پولیس موبایل پر فائرنگ

Published on June 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,368)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / یو این پی)تھانہ صدر واہ کینٹ کی حدود ملک آباد مارکیٹ میں منشیات فروش گروہ کی پولیس موبایل پر فائرنگ ، کراس فائرنگ کے نتیجہ میں مارکیٹ میں نجی سیکورٹی کمپنی کا چوکیدار جاں بحق،پولیس نے دو ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302/353,186/134 کے تحت مقدمہ رج کر کے گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں، چوکیدار کی نعش سول ہسپتال ٹیکسلا میں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی، تاجروں کی شٹر ڈاون ہڑتال ،واقعہ کی پر زور مذمت ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ، پولیس ہمیں تحفظ فراہم کرے ،پولیس محفوظ نہیں تو عام آدمی کا کیا حال ہوگا ،تاجروں کی میڈیا سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ملک آباد مارکیٹ میں بدنامہ زمانہ منشیات فروش گروہ کے افراد نے پولیس موبائل پر اسوقت فائر کھول دیا جبکہ وہ معمول کی گشت پر تھی ، کافی دیر تک دونوں اطرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تاہم کراس فائرنگ کے نتیجے میں مارکیٹ میں تعینات 55 سالہ چوکیدارشیر جنگ ولد غلام محمد جو کہ ضلع اٹک کا رہائشی تھا اور عرصہ دراز سے نجی سیکورٹی کمپنی میں بطور چوکیدار ڈیوٹی کر رہا تھا جاں بحق ہوگیا ، چوکیدار کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال ٹیکسلا پہنچا دیا گیا،ادہر ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل سلیم خٹک اور ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کینٹ ثنا اللہ نیازی موقع پر پہنچ گئے اور مارکیٹ والوں سے معلومات حاصل کیں ،یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی منشیات فروشوں کے درمیان پولیس مقابلہ میں ملزمان کے ڈیرے پر کام کرنے والا نوجوان ہلاک ہوگیا تھا ،جبکپ پولیس کے کامیاب آپریشن پر منشیات کی بھاری کھیپ ڈیرے سے برآمد ہوئی ،ملزمان ابھی کچھ ہی عرصہ قبل ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔پولیس نے حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کامران اور طارق کے خلاف زیر دفعہ 302/353,186/134 کے تحت مقدمہ رج کر لیا،قبل ازیں بھی مذکورہ ملزمان کے خلاف تھانہ ٹیکسلا ، واہ کینٹ میں متعدد مقدمات درج ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس انھیں تحفظ فراہم کر نے یں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جبکہ منشیات فروش دندناتے پھر رہے ہیں ، بدمعاشی اور سر عام غنڈہ گردی روز مرہ کا معمول بن چکا ہے جبکہ پولیس خاموش تماشائیوں کا کردار ادا کر رہی ہے ،قبل ازیں ملزمان کی گرفتاریوں کے بعد اس دوران تفتیش اس امر کا بھی انکشاف ہوا تھا کہ تھانہ صدر واہ کینٹ کے 25 اہلکار جبکہ تھانہ سٹی واہ کینٹ کے پانچ اہلکار ملزمان سے مکمل رابطوں میں تھے جن کے موبائل ڈیٹا سے محکمہ پولیس میں موجود پولیس اہلکار بے نقاب ہوئے جس کے بعد واہ کینٹ ٹیکسلا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئیں ، لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک آباد نو گو ایریا بن چکا ہے پولیس کی کوئی رٹ نہیں ،ملک آباد میں گزشتہ ادوار میں دلیر آفیسر کی بدزمانہ منشیات فروشوں کے خلاف کاورائی بھی اسی لئے کامیاب ہوئی کہ پولیس نے چھاپہ کو انتہائی خفیہ رکھا تھا جس سے مقامی پولیس بے خبر تھی ،ایلیٹ فورس کے ہمراہ ملک آباد میں منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا،پولیس کی ملی بھگت آشکار ہونے کے بعد لوگوں کا پولیس سے اعتماد اٹھ چکا تھا،بدھ کے روز با اثر منشیات فروشوں نے پولیس کو ایک بار پھر ہراساں کرنے کی کوشش کی اور پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ، تاہم فائرنگ میں کوئی پولیس اہلکار تو زخمی نہ ہوا تاہم مارکیٹ میں اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے چوکیدار کی ڈیوٹی کرنے والا 55 سالہ غریب انکی بھینٹ چڑھ گیا ،نجی سیکورٹی کے زرائع کے مطابق مذکورہ شخص گزشتہ سات ماہ سے یہاں ڈیوٹی کر رہا تھا تاہم واقعہ کے بعد وہ یہاں سیکورٹی فراہم نہیں کریں گے ادہر اہل علاقہ نے نجی سیکورٹی کے مالک سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب چوکیدار کے لواحقین کی مالی امداد کی جائے جس سے دوران ڈیوٹی اپنا فرض نبھاتے ہوئے جان دے دی، ادہر پولیس نے ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل سلیم ختخ کی زیر نگرانی کا مذکورہ علاقہ میں سرچ آپریشن کیا ، آپریشن میں ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی ، جبکہ تھانہ ٹیکسلا تھانہ صدر واہ کینٹ اور تھانہ سٹی واہ کینٹ کے ایس ایچ اوز صاحبان بھی موجود تھے آپریشن کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے اڈوں پر چھاپہ مارا گیا اور موقع سے بھاری مقدار میں ہیروئن ، چرس اور اسلحہ برآمد کیا گیا جبکہ گینگ سربراہ کامران، دو خواتین سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا،

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes