ضلع میں شروع ہونے والی چھٹی مردم شماری کے متعلق تمام مطلوبہ انتظامات مکمل کریں ڈ پٹی کمشنر ٹھٹھہ مرزا ناصر علی

Published on April 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments

ٹھٹھ (رپورٹ:حمیدچنڈ)ڈ پٹی کمشنر ٹھٹھہ مرزا ناصر علی نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 25۔ اپریل 2017ء سے ضلع میں شروع ہونے والی چھٹی مردم شماری کے متعلق تمام مطلوبہ انتظامات مکمل کریں۔ انہوں نے انہیں ہدایت کی کہ وہ مردم شماری کے متعلق مربوط حفاظتی انتظامات، آمدرفت، شہریوں کی نادرا رجسٹریشن سمیت تمام انتظامات مکمل کرکے چھٹی مردم شماری کے عمل کو کامیاب بنائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے دربار ہال مکلی میں چھٹی مردم شماری کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ انہوں نے متعلق افسران کو ہدایت کی کہ وہ چھٹی مردم شماری کے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کے متعلق آگہی مہم کا بھی اہتمام کریں اور مردم شماری کے دوران کوئی بھی گھر داخلا کے بغیر رہ نہ جائے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ چھٹی مردم شماری کے دوران اپنے علاقوں میں آنے والی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بھی گھر یا فرد شماری کے بغیر رہ نہ جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ سینسس کمشنر بشیر احمد نے بتایا کہ ضلع ٹھٹھہ کو 13 چارجز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں 7 شہری اور 6 دیہی چارجز شامل ہیں جبکہ سیکیورٹی کیلئے 457 پولیس اہکاروں کے ساتھ 457 پاک فوج کے جوان بھی ضلع میں 25۔ اپریل 2017ء سے شروع ہونے والی مردم شماری میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تقریبن 457 مردم شماری عملہ اپنے فرائض ادا کریں گے جبکہ ضلع ٹھٹھہ کو 911 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اے ڈی سے ون صفدر علی بگھیو، اے ڈی سی ٹو و ڈسٹرکٹ فوکل پرسن سینسس سمیع اللہ رند کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوپن ٹینڈرکرانے کے بجائے خفیہ طور من پسند ٹھیکیداروں کو 20 فیصد کمیشن پر ترقیاتی اسکیمیں بانٹ دیں گئیں
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ہائی وے ڈپارٹمنٹ ٹھٹھہ کے انجنیئر نے پیپرا رول کے خلاف ورزی کرکے اوپن ٹینڈرکرانے کے بجائے خفیہ طور من پسند ٹھیکیداروں کو 20 فیصد کمیشن پر ترقیاتی اسکیمیں بھانٹ دی ہے ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو ماہ کے دوران ترقیاتی اسکیموں کی حاصلات کیلئے مقامی اور غیرمقامی من پسند ٹھیکیداروں کے درمیان سرد جنگ جاری ہے ، ہائی وے ڈپارٹمنٹ ٹھٹھہ کے انجنیئر حبیب الرحمان شیخ اپنے من پسند غیرمقامی ٹھیکیداروں کو اپنے ذاتی بنگلے پر طلب کرکے کروڑیں روپے کی اسکیمیں دینے لگا ہے ، انجنیئر نے پیپرا کے رول کے خلاف ورزی کرکے اوپن ٹینڈر کرانے کے بجائے 20 فیصد کمیشن پر اپنی مرضی سے خفیہ طور ترقیاتی اسکیمیں بھانٹ کر ادارے میں کشیدگی ک صورتحال پیدا کردی ہے ، جس کی وجہ سے مقامی ٹھیکیداروں میں بے چینی پھلی ہوئی ہے ، انجنیئر پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماوں کے احکامات سننے کے لیے تیار نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی ٹھیکیدارایسوسیئشن کے رہنما شہزاد علی جوکھیو، سہیل سموں ، الطاف حسین حمائتی ، امین بروھی ، سید اقبال شاھ نے انجنیئر کے اس رویے کے خلاف 17 اپریل کو ہائی وے آفیس کے سامنے دہرنہ دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ انجنیئر گذشتہ دوماہ سے ملنے کو تیار نہیں ہے اور بنگلوں میں بیٹھ کر اپنے من پسند ٹھیکیداروں سے کمیشن لیکرخفیہ طور اسکیمیں بھانٹ رہا ہے ، انجنیئر کے اس غیرمناسب رویے کے خلاف 17 اپریل کو ہائی وے آفیس مکلی کے سامنے دہرنہ دیا جائے گا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy