امریکہ میں جائیداد ثابت ہوگئی تو آصف زرداری نا اہل ہوجائیں گے:وزیر مملکت زرتاج گل

Published on December 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے اگر امریکہ میں جائیداد ثابت ہوگئی تو آصف زرداری نا اہل ہوجائیں گے ، خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹنے والوں نے الیکشن کمیشن میں جا کر کہا کہ یہ ہماری بیگمات ہیں۔زرتاج گل نے کہا کہ بہت سے لوگ جعلی ڈگریوں اوردیگر معاملا ت پر نا اہل ہوئے ،اس کے بعد 2018کے الیکشن میں ان لوگوں نے جنہوں نے خواتین کوسڑکوں پر گھسیٹاتھا ، الیکشن کمیشن میں جاکر کہہ دیا کہ یہ ہماری بیگمات ہیں جواچھی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جو جائیداد ہے وہ آصف زرداری کے اپنے نام پر ہے اور کاغدات پر ان کے دستخط بھی موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ جھوٹ ہوا تو آصف زرداری نا اہل نہیں ہونگے اور اگر ثابت ہوگیا تو نااہل ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اومنی گروپ کی 2008تک ایک شوگر مل اور دو کمپنیاں تھیں اور آج اومنی گروپ کی 51کمپنیاں ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes