ہومیو پیتھی میں ہر مرض کا تسلی بخش علاج موجود ہے ڈاکٹر پروفیسرمحمدحسین مونس

Published on February 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,564)      No Comments

\"8\" رحیم یار خان( یواین پی)چئیرمین انجمن تحقیق و ترقی و گولڈ میڈلسٹ و معروف ہومیوڈاکٹرپروفیسرمحمدحسین مونس نے کہاہے کہ ہومیو پیتھی میں ہر مرض کا تسلی بخش علاج موجود ہے ملک میں ہومیو پیتھی طریقہ علاج کو رائج کر کے مسائل صحت کو کافی حد تک کنٹرول کیا جا سکتاہے ۔ان خیالات کا اظہارگزشتہ روزاپنے کلینک شاہی روڈ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہومیوپیتھی ہی وہ واحد طریقہ علاج ہے جس کو اپنا کر ملک میں بڑھتے ہوئے مسائل صحت کو قابو کیا جاسکتا ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ ایلو پیتھی کی طرح ہومیو پیتھی پر بھی توجہ دے اور سرکاری سطح پر اس کے لئے اقدامات کرے ہومیو پیتھی میں تمام امراض کا تسلی بخش علاج موجود ہے ۔ وہ واحد طریقہ علاج ہے جس کا کوئی سائیڈ ایفکٹ نہیں ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ اس کی سرپرستی کرے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ہر شہری کا یہ بنیادی حق ہے کہ بیما ر ہونے پر وہ اپنی پسند کے طریقہ علاج کو اپنائے اور وہ ادویات استعمال کرے جو اس کی طبیعت اور مزاج کے مطابق ہوں ۔اگر ایسا نہیں ہو گا اور مریض پر اس کی مرضی کے خلاف کوئی دوسرا طریقہ علاج ٹھونسا جائے گا اور اس کوایسی ادویات استعمال کر ائی جائیں گی جنہیں اس کی طبیعت برداشت نہ کرتی ہو اور اسکے مزاج کے خلاف ہوں تو نہ صرف مریض نفسیاتی طور پر پریشان ہو گا بلکہ اس کی بیماری بھی زیادہ عرصہ تک چلے گی اور زندگی اس کے لئے وبال جان بن جائے گی او ر یہ بھی پاکستان کے ہر شہری کا حق ہے اور حکومت کا فرض ہے کہ وہ اپنے انتظام کے تحت لوگوں کو ان کی پسند کے مطابق طبی سہولتیں مہیا کرے ۔اس موقع پرہومیوڈاکٹرآفتاب اسلمنے کہاکہ 1965 ء میں قومی اسمبلی نے یونانی ۔آریوویدک اور ہومیو پیتھک پریکٹشنرز ایکٹ منطور کیا لیکن اس ایکٹ پر ابھی تک پوری طرح عملدرآمد نہیں ہو ا ہر آنے والی حکومت ہومیو پیتھی اور طب یو نانی کے کم خرچ ۔زود اثرمابعد اثرات سے مبرا اور پاکستانی عوام کے مزاج کے عین مطابق تو گردانتی ہے لیکن ان کو عملی طور پر موثر بنانے اور اور عوام تک پہنچانے سے گریز کرتی ہے ۔نوکر شاہی کے کل پرزے اپنے اہل و عیال کاعلاج تو کرواتے ہیں لیکن عوامی سطح پر ان طریقہ ہائے علاج کو لانے سے ہمیشہ پہلو تہی کرتے ہیں،ڈاکٹرعاقب جاویدبھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog