اپوزیشن نے اپنے ہاتھوں اپنی پوزیشن کابیڑاغرق کرلیا۔چودھری سلیم علی

Published on October 31, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 572)      No Comments

\"Ch
لاہور (یو این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما چودھری سلیم علی نے کہا ہے کہ اپوزیشن قیادت نے اپنے ہاتھوں اپنی سیاسی پوزیشن کابیڑاغرق کرلیا، پاکستان کے غیورعوام زرداریوں اورحواریوں کوخبردارکرتے ہیں وہ سیاست کی آڑ میں جمہوریت کیخلاف سازش اورشرارت نہ کریں۔اپوزیشن والے نومنتخب حکومت کوکمزورکرنے کی آڑ میں پاکستان کی سا لمیت پرضرب نہ لگائیں۔معاشی طورپرکمزوراورمقروض پاکستان کاوجودمزید زخموں اورحملوں کامتحمل نہیں ہوسکتا۔چاروں صوبوں کے عوا م نے مسلم لیگ (ن) کے منشورکوپسنداورمیاں نوازشریف ،میاں شہبازشریف کی قیادت پراظہاراعتماد کرتے ہوئے روشن پاکستان کاخواب شرمندہ تعبیرکرنے کیلئے شیرکے نشان پرمہرثبت کی ،بلدیاتی انتخابات میں بھی اپوزیشن کے حمایت یافتہ امیدواربری طرح ناکام ہوں گے۔اپنے ایک بیان میں چودھری سلیم علی نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے اقتدارکوایک چیلنج سمجھ کرقبول کیا ،اب ان کاایک ایک پل ملک وقوم کی تعمیروترقی اورفلاح وبہبود کیلئے وقف ہے،انہیں اپنے جوہر منوانے کامناسب وقت دیا جائے ۔ ہماری قیادت نے قیام امن کابیڑااٹھایا ہے،عنقریب کراچی اورکوئٹہ کی رونق لوٹ آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمران وفاق کو طعنہ دینے کی بجائے کراچی میں قیام امن کیلئے اپنا آئینی فرض پوراکریں ۔ہماری قیادت اندرونی اوربیرونی چیلنجزسے نبردآزماہونے کیلئے مذاکرات کی خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک دشمن عناصرکوان کی زبان میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگراس کے باوجود نیک نیتی کے ساتھ بھارت سرکار اورطالبان کو بار بارمذاکرات کی دعوت دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme