ختم نبوت کی شق نکالنے پر علماء کرام کا شدید رد عمل

Published on October 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 388)      No Comments

ساہیوال(یو این پی) الیکشن کمیشن کے انتخابی کاغذات نامزدگی کے خانہ سے ختم نبوت کی شق ختم کرنے پر ضلع ساہیوال کے 114 سے زائد علماء کرام نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ختم نبوت کے آئین میں طے شدہ معاملات کو چھیڑنے سے ملک نئے بحران کا شکار ہو جائے گا اور حکمرانوں کو یہ بحران لے ڈوبے گا۔ نا اہل سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بچاتے ہوئے ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔ علماء کرام نے مطالبہ کیا ہے کہ ختم نبوت کی شق کو فی الفور بحال کیا جائے ورنہ علماء کرام راست اقدام پر مجبور ہوں گے، حکمرانوں کے اس اقدام سے واضح ہو گیا ہے کہ نون لیگ کی قیادت پارلیمنٹ کو ربڑ سٹمپ کے طور پر استعمال کر رہی ہے جو کہ بہت خطرناک کھیل ہے ان علماء کرام نے تحریک ختم نبوت کے رہنماؤں قاری عبدالجبار، مولانا منظور احمد طاہر، قاری حافظ محمد ابوبکر رشیدی، حافظ مسعود طارق، عبدالطیف خالد چیمہ، مولانا رحمت اللہ، قاری عبدالباسط، قاری بشیر احمد، قاری عتیق الرحمن، قاری سعید ابن شہید، مولانا کلیم اللہ رشیدی، قاری نیاز احمد رشیدی، مولانا عبدلنافع، مولانا محمد قاسم، حافظ محمد قاسم، مولانا شبیر احمد، قاری محمد ندیم، قاری محمد احمد رشیدی، قاری محمد عبداللہ اور مولانا خدا یار صدیقی سمیت دیگر علماء شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy