چین نے پاکستان کو نئی پیشکش کردی

Published on December 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

اسلام آبا د (یواین پی) چین نے پاکستان کو پیش کش کی ہے کہ اگر وہ چاہے تو بینک آف چائنا اور دیگر بینک حکومت پاکستان کو قرضہ دینے کیلئے تیارہیں جس پر پاکستان نے آمادگی کا اظہار کیاہے۔ وزیراعظم عمران خان چین کی نئی پیش کش پر کابینہ سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔ حکومت نے مالی بحران سے نکلنے کیلئے دوست ممالک سے امداد اور قرضوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔چین، سعودی عرب، یو اے ای کی طرف سے امداد اور قرضے مختلف مدوں میں پاکستان کو مل رہے ہیں چین نے پاکستان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کش کی ہے کہ چائنا بینک اور دیگر بڑے بینک آسان شرائط پر قرضہ دینے کیلئے تیار ہیں تاکہ پاکستان معاشی بحران سے نکل سکے ،پاکستان تقریبا ً آمادہ ہو چکا ہے تاکہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے اور بالفرض آئی ایم ایف سے قرضہ لیا بھی جائے تو اس کا حجم کم سے کم ہو،چین کے بینک پاکستان کو متوقع طور پر 4سے 6فیصد تک شرح سود پر قرضہ دیں گے ،حکومت اس پیش کش پر غور کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو 3.1فیصد شرح سود پر قرضہ دیا ہے جبکہ سی پیک کے بعض منصوبوں کیلئے چین نے پاکستان کو پہلے جو قرضے دیئے ہیں ان کی شرح سود3سے 4فیصدہے جبکہ نئے قرضے 4سے 6فیصد شرح سود پر دیئے جائیں گے ، شرح سود میں 2فیصد تک اضافہ پر حکومت معاشی ماہرین سے مشاورت کررہی ہے ، اس سلسلہ میں وزیر خزانہ اسد عمر ماہرین سے مشاورت کے بعد وزیراعظم کو اپنی سفارشات پیش کریں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes