رائیونڈ، تعلیمی ادارہ کے مین گیٹ اور راستہ میں گندا غلیظ پانی ماتھے پر بدنما داغ ہے راشدہ صدیق

Published on November 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی ) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ برائے خواتین کالج کے سامنے سیوریج کا گندا پانی کسی روہی نالے کا منظر پیس کر رہاہے ،دا خلہ فارم جمع کرانے والے والدین پریشان گذرنا محال محکمہ تعلیم اور کمشنر لاہور ڈی سی لاہور اور مقامی اسسٹنٹ کمشنر کے لیئے لمحہ فکریہ پنجاب حکومت ڈینگی لاروا کے خلاف اگاہی مہم سی اور یونٹ رائیونڈ کانوں میں تیل ڈال کر لمبی تان کر سورہا ہے، طالبات اور والدین سراپا احتجاج، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ برائے خواتین کالج پرنسپل راشدہ صدیق نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کس قدر بے حسی ہے کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ برائے خواتین کالج اہم تعلیمی ادارہ کے مین گیٹ اور راستہ میں گندا غلیظ پانی ماتھے پر بدنما داغ ہے، روزانہ سینکڑوں طالبات ، ٹیچرز اور دیگر سٹاف اس روہی نالہ سے گذر کر کالج کے اندر داخل ہوتا، لوکل گورنمنٹ کو متعدد بار شکائت کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، اس وقت نئے سال کے داخلہ فارموں کے موقع پر میٹرک کی طالبات کے والدین کا کالج میں آنا جانا شروع ہے تو اس گندھے پانی سے اٹھنے والا تعفن اور مچھروں کی افزائش گاہ بن چکی ہے، ڈینگی لاروا کے خلاف مہم کی صدائیں لیکن ان طالبات کو اس گندھے پانی نے نشونما کو متا ثر کر رکھا ہے، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ برائے خواتین کالج کی عالی شان عمارت پارکینگ، کھیلوں کے گراؤنڈ ہر طرف ہریالی لیکن مقامی سی او یونٹ کی نا اہلی نے گرہن لگا دیا، طالبات کے والدین نے علیحدہ علیحدہ اپنے بیان میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ برائے خواتین کالج کے راستہ کی تعمیر نو اور سیوریج کے گندھے پانی کے خاتمے کا محکمہ تعلیم اور کمشنر لاہور ڈی سی لاہور اور مقامی اسسٹنٹ کمشنر سے فی الفور مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题