اڈیالہ جیل حکام کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں ، عدالت کا نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل بھیجنے کا حکم

Published on December 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)احتساب عدالت نے نوازشریف کی اڈیالہ جیل کی بجائے لاہور کی جیل میں منتقل کرنے پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے تحت انہیں لاہور کی جیل کوٹ لکھپت جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے جس کے تحت نوازشریف کو سات سال قید اور دو مختلف بھاری جرمانے کیے گئے ہیں جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا گیا ہے ۔ نوازشریف کو 25 ملین ڈالر اور 1.5 ارب روپے جرمانہ کیا گیا ہے ۔ نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 10 سال کیلئے نااہل بھی کر دیا گیا ہے ۔ فیصلہ سننے کے بعد نوازشریف نے عدالت میں استدعاکی کہ انہیں اڈیالہ کی بجائے لاہور کی جیل میں منتقل کیا جائے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جسے اب سنا دیا گیا ہے اور نوازشریف کی درخواست کو قبول کر لیا گیا ہے ۔عدالت نے نوازشریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔
یاد رہے کہ نوازشریف کو ممکنہ سزا کے پیش نظر اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے نوازشریف کیلئے بیرک نمبر 11 مختص کی گئی تھی جبکہ ان کیلئے رنگ روغن بھی کیا گیا تاہم نوازشریف نے عدالت سے لاہور منتقل کرنے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا اور اڈیالہ جیل حکام کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme