جہانیاں کی بیٹی ڈاکٹر اقرا سعید نے میڈیکل سائنسز میں 5 گولڈ میڈل حاصل کر کے علاقہ کا نام روشن کردیا

Published on December 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 945)      No Comments

جہانیاں(یو این پی ) جہانیاں کے گاؤں 140 دس آر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر اقرا سعید نے اعلیٰ کارکردگی کی بنا پر علاقہ کا نام روشن کردیا یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد میں ایم بی بی ایس فرسٹ ائیر میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ سیکنڈ ائیر، تھرڈ ائیر، فورتھ ائیر اور فائنل ائیر میں پہلی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے 4 گولڈ میڈل حاصل کیے۔ 2011 تا 2016 بیج میں بہترین گریجویٹ کا اعزاز ملنے پر بھی گولڈ میڈل سے نوازا گیا جبکہ ڈاکٹر اقرا سعید بنیادی مرکز صحت 140 دس آر میں میڈیکل آفیسر تعینات ہیں۔ڈاکٹر اقرا سعید کا کہنا ہے کہ انکی کامیابیوں میں والدین اور اساتذہ کی محنت اور لگن شامل ہے نوجوان نسل کو پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا جدوجہد کی جائے تو کوئی کام ناممکن نہیں اس موقع پریونین کونسل چیئرمین چوہدری اصغر علی رندھاوا آفتاب حسین نے ڈاکٹر اقرا کو تحائف پیش کیے اور مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ڈاکٹر اقرا کے والد چوہدری فیاض احمد بیٹی کی کامیابیوں پر خوش ہیں اور مزید ان کی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں ڈاکٹر اقرا سعید کے شوہر ڈاکٹر فرحان بھی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور میاں بیوی کا مشن ہے کہ وہ علاقہ کی بھرپور خدمت کریں گیڈاکٹر اقرا سعید کی کامیابیوں پر مرکز صحت کا تمام سٹاف بھی خوش ہے اہل علاقہ ڈاکٹر حبیب رندھاوا،ڈاکٹر ابرار حسین ،ڈاکٹر ماجد اسلم ،فریاد چوہدری ،محمد آصف جاوید، باسط علی چوہدری ،جاوید اقبال رندھاوا چوہدری شاہد رندھاوا سمیت ہیلتھ ورکرز اور دیگر سٹاف کی جانب سے بھی مبارکباد اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ ڈاکٹر اقرا سعید نے بہترین کارکردگی پر اہلیان جہانیاں کے دل جیت لیے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes