سید جرار حسن گیلانی یونیورسٹی آف گجرات حافظ حیات کیمپس شعبہ فزکس سوسائٹی کے نائب صدر منتخب

Published on February 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

فاروق آباد (یو این پی) فاروق آباد شہر کے ہونہار طالب علم سید جرار حسن گیلانی یونیورسٹی آف گجرات حافظ حیات کیمپس شعبہ فزکس سوسائٹی کے نائب صدر منتخب ہوگئے یونیورسٹی کے انتخابات 2023ء میں فتح حاصل کرکے جرار حسن گیلانی نے اہلیان فاروق آباد کا سر فخر سے بلند کردیا ہے نائب صدارت کا اعزاز ملنے پر (ن) لیگی ایم این اے سردار عرفان ڈوگر سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب سید مشتاق حسین شاہ ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک محمد شکیل بھٹی رہنما مجلس وحدت المسلمین علامہ گلزار حسین فیاضی سابق چئیرمین بلدیہ سید سجاد حسین شاہ سمیت اہل علاقہ نے جرار حسن گیلانی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اس سے قبل جرار حسن حیات کیمپس شعبہ فزکس سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں یاد رہے سید جرار حسن گیلانی مرکزی صدر پنجاب ٹیچر یونین سید فیاض حسین گیلانی کے فرمابردارصاحبزادے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes