سعودی عرب کی کرکٹ ٹیم کوٹی-20 انٹرنیشنل کا درجہ مل گیا

Published on December 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments


جدہ (زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سےٹی-20Iانٹرنیشنل کادرجہ حاصل ہوگیا ہے۔یہ بات سعودی کرکٹ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر (سی ای او) ندیم ندوی نے بتائی۔انھوںنے مزید کہا کہ آئی سی سی کے فیصلہ کے مطابق تمام دو طرفہ ٹی-20I میچ جو ممبرٹیموں کے درمیان کھیلے گئے وہ ٹی-20Iانٹرنیشنل ریکارڈ کئے جائیں ۔ اس کے علاوہ ممبر ممالک کے درمیان مزید میچ ٹی-20Iانٹرنیشنل گلوبل رینکنگ بھی فراہم کرے گا۔ندیم ندوی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی کامیابی ہے کہ سعودی عرب کو بھی دیگر ممبر وں کی طرح ٹی-20Iانٹرنیشنل کرکٹ کا آفیشل اسٹیٹس مل گیا ہے۔سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی)کے میڈیا کوارڈینیٹرسید مسرت خلیل کے مطابق ندیم ندوی
نے ممبرملکوںکے درمیان دو طرفہ میچوں کو ٹی-20Iانٹرنیشنل کے طور پر ریکارڈ کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت بھی کی جو اس طرح ہوگی۔1۔ دوسرے آئی سی سی ممبرکے ساتھ ٹی-20I کے فکسچر کا بندوبست کریں۔2۔ میچز کی میزبانی کرنے کیلئے مناسب مقام منتخب کریں جو ٹی-20I کے معیار پر پورا اترتا ہو۔3۔پہلے میچ سے 30پہلے فکسچر کے بارے میں آئی سی سی کو مطلع کریں۔4۔ میچ آفیشل کا تقرر ہو۔5۔ اہل کھلاڑیوں کا انتخاب کریں۔ ہر شرکت کرنے والے ممبر کی ذمہ داری ہے کہ وہ کھلاڑی منتخب کریں جو آئی سی سی کی اہلیت کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہوں۔6۔ مکمل آئی سی سی کے کنڈیشن اور ریگولیشن کے تحت انتخاب ہوئے۔7۔ آئی سی سی کو 24گھنٹے کے اندر ہر میچ کے نتیجہ سے مطلع کریںجس کیلئے آئی سی سی کا اسٹینڈرڈ رپورٹنگ فارم استعمال کریں۔ آخر میں ندیم ندوی نے یاد دلایا کہ سعودی کرکٹ کو 2016ءمیں آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبر کا درجہ حاصل ہوا تھا اور اب ٹی-20Iانٹرنیشنل کا درجہ حاصل ہو گیاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog