اوکاڑہ، چھت گرنے سےخاتون اور بچوں سمیت 5 جانبحق

Published on October 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی)اوکاڑہ کے نواحی علاقہ گیمبر اڈہ کے قریبی گاؤں 60/فور آر میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی خاتون اور بچوں سمیت 5 جانبحق۔ اور تین بچے زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق گیمبر اڈہ کے قریبی گاؤں 60 فور آر میں زیر تعمیرمکان کی چھت گر گئی واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 3 ایمبولینسز، فائر اور ریسکیو وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو ٹیموں نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والی ایک ایک خاتون اور چاربچوں سمیت پانچ افراد کی لاشوں جبکہ تین زخمی بچوں کو ملبے سے نکال لیا اور ابھی بھی مبینہ طور پر ملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع سے ابتدائی تحقیقات کے مطابق مکان زیر تعمیر تھا اور چھت پر ملبہ رکھا ہوا تھا جس کا لوڈ چھت برداشت نہ کر سکی اور گر گئی چھت گرنے ہلاک ہونے والوں میں پروین زوجہ عمران (25سال) دختر عمران (5دن) محمد عدیل ولد صدام حسین (4سال) ایمان فاطمہ دختر بلال(3سال) اور صدیقہ دختر بلال (2سال) شامل ہیں زخمی ہونےوالوں میں شکیل ولد عمران (4سال) جبکہ دو نا معلوم زخمی بچے شامل ہیں ریسکیو زرائع

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog