حکمران قوم سے کیے گئے وعدوں پر عمل کرنے میں ناکام ہوچکے:سینیٹر سراج الحق

Published on December 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

لاہور(یواین پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ،آج کل ہوا بھی سرد اور چولہے بھی ٹھنڈے ہیں،موسم ٹھنڈا اور جذبات گرم ہیں، ای سی ایل میں نام ڈالنے ہیں تو پھر سب کے ڈالیں،ہم کسی ایک فرد یا جماعت کا نہیں،سب کا احتساب چاہتے ہیں،حکمران قوم سے کیے گئے وعدوں پر عمل کرنے میں ناکام ہوچکے۔سیالکوٹ ٹیلنٹ ایوارڈ شو کے شرکاء سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا تھا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ اور گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہر گھر میں پریشانی ہے ،ایل پی جی سرکاری ریٹ پر دستیاب نہیں اور بلیک میں مہنگی بک رہی ہے،اگر ملک سے لوٹے ہوئے 375 ارب ڈالر واپس آ جائیں تو کسی سے خیرات لینے کی ضرورت نہ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،موجودہ حکومت میں بھی مسلم لیگ اور پی پی کے لوگ شامل ہیں جو لوٹ مار کے نظام کا حصہ رہے ہیں،ملک میں کوئی ہنگامی صورتحال نہیں مگر پھر بھی روزانہ مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے،ابھی تک تبدیلی کا کوئی نام و نشان نہیں، تبدیلی صرف ٹیکسوں اور مہنگائی میں اضافہ سے آئی ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ موجودہ حکومت مدینے کی ریاست کا نام لیتی ہے مگر اس کو اختیار کرنے کو تیار نہیں،جب تک نظریہ پاکستان پر ایمان رکھنے والی قیادت ملک کی باگ ڈور نہیں سنبھالتی ، پاکستان اسلامی اور فلاحی ملک نہیں بن سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران قوم سے کیے گئے وعدوں پر عمل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں،الیکشن 2018 ء کے بعد اقتدار میں آنے والوں نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا ، مہنگائی اور بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ،عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں میسر نہیں،دو کروڑ 35 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں،حکمران بتائیں کہ ان بچوں کا مستقبل کیوں تاریک کیا جارہاہے؟۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes