سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تاریخی، تہذیبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں ہاشم خاں

Published on February 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

\"2\"
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی) سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تاریخی، تہذیبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک کے عوام دینی اور بھائی چارے کے گہرے رشتوں میں جڑے ہیں۔ جنگ ہو یا امن، زلزلہ ہو یا سیلاب یا کوئی اور قدرتی آفت سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے اور سعودی حکومت، شاہ عبدا للہ بن عبدالعزیز اور عوام نے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی شہزادے کے دورہ سے دونوں ملکو ں کے درمیان برادرانہ تعلقات اور دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔سعودی عرب پاکستان کا عظیم دوست ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ،سعودی عرب اور پاکستان کے عوام یک جان دو قالب ہیں اور دونوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،کسی بھی مشکل صورتحال میں سب سے پہلے سعودی عرب ہی پاکستان کی مدد کیلئے آیا ،پاکستانی عوام بھی سعودی عرب کے ساتھ بہترین تعلقات کا اعتراف کرچکے ہیں اور ان کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے خواہاں ہیں۔امید ہے آنے والے وقتوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کا سلسلہ مزید مضبوط ہوگا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy