مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل ملک میں داخل ہونے کو تیار

Published on July 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 105)      No Comments

لاہور(یواین پی) مسلسل کئی روز تک بادل خوب برسیں گے، مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل ملک میں داخل ہونے کو تیار، آئندہ ہفتے سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، بارشوں سے موسم خوشگوار ہو جائے گا، کسانوں کو بھی فائدہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کا تیسرا اسپیل آئند دو روز بعد ملک میں داخل ہوگا جس پر کسانوں اور آبی ماہرین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اگلے ہفتے پیر سے ملک کے کئی علاقے مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کی زد میں ہوں گے، خاص کر میدانی علاقوں میں بادل خوب برسیں گے۔ ماہرین موسمیات نے آئندہ پورے ہفتے کے دوران بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک ہونے والی مون سون بارشوں کی وجہ سے ملک میں پانی کی بڑی قلت ختم ہوگئی ہے، بڑے ڈیموں میں پانی وافر مقدار میں موجود ہے اور فصلوں کیلئے ضرورت کے مطابق پانی میسر ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ یکم اور 23 جولائی کے درمیان ملک میں تاریخی اوسط کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ بارش ہوئی۔ جولائی کے ان تین ہفتوں کے دوران پنجاب میں 17 فیصد، خیبر پختونخوا میں 32 فیصد، گلگت بلتستان میں 151 فیصد، آزاد جموں و کشمیر میں 9 فیصد اور بلوچستان میں 49 فیصد زیادہ بارش ہوئی۔ مون سون بارشوں کے دو اسپیلز سے قلت آب نہیں رہی جو جولائی کے آغاز سے قبل 30 فیصد تک پہنچ چکی تھی، جبکہ اب صوبوں کو اپنی ضرورت سے 26 فیصد زیادہ پانی مل رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog