تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ اور قوم ترقی حاصل نہیں کر سکتی ، پاکستان میں تعلیم کے سیکٹر کوشدید نظر انداز کئے جانے پر مایوسی ہے ،چیف جسٹس پاکستان

Published on January 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

لاہور(یواین پی)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ اور قوم ترقی حاصل نہیں کر سکتی ،عالمی برادری میں باوقارقوم اورمعاشرہ بننے کیلئے اخلاص کی ضرورت ہے ،بدقسمتی سے ہمارے ملک میں تعلیم کا شعبہ سب سے زیادہ نظر انداز کیا گیا ، تعلیم کے سیکٹر کو پاکستان میں شدید نظر انداز کئے جانے پر مایوسی ہے ۔ چیف جسٹس پاکستان نے لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیادت ہی کسی ملک کو اوپر لے کر جاتی ہے ، بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں تعلیمی درسگاہیں سرے سے ہیں ہی نہیں ،جو درسگاہیں ہیں ، وہاں ٹوئلٹ ، پینے کے صاف پانی تک کی سہولت میسر نہیں ،درسگاہیں وڈیروں کے مال مویشی رکھنے کے کام آتی ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہماری زندگی کا اصل اور حقیقی مقصد مخلوق خدا کی خدامت ہونا چاہئے، ہمیں سوچنا چاہئے کہ باعزت قومیں اور معاشرے کس طرح تشکیل پاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مدینے کی ریاست میں بھی حضرت عمر کا دور بہترین نمونہ تھا ، حقوق کی آزادی کے بغیرزندگی کچھ نہیں،بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے عدلیہ کاکردارسب سے اہم ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes