شائقین فلم بامعنی سجیکٹ پر فلمیں دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں نعیم راول شاہد بھٹی

Published on January 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

کمرشل کام دیکھ دیکھ کر عوام بیزار ہوگئی ہے ایسی کہانیاں ہونی چاہئیں جس میں زندگی کی سچائیاں نظر آئیں
لاہور(یواین پی) کمرشل کام دیکھ دیکھ کر عوام بیزار ہوگئی ہے ایسی کہانیاں ہونی چاہئیں جس میں زندگی کی سچائیاں نظر آئیں مگر یہاں اس جیسے ٹاپکس پر کام کرنے کی کوئی ہمت نہیں کرتا سکرپٹ، ڈائیلاگ اور ڈائریکشن کسی بھی فلم کی جان ہوتے ہیں شائقین فلم بامعنی سجیکٹ پر فلمیں دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار پنجابی فلم ’’کالا طوفان‘‘ کے پروڈیوسرز نعیم راول اورشاہد بھٹی نے یونی ویژن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ’’کالا طوفان‘‘ کی افتتاحی تقریب دس جنوری کوپنجابی کمپلیکس ’’پلاک ‘‘میں ہو رہی ہے فلم کے ہدایت کار ساجد علی ساجد اور میوزک ڈائریکٹر سہیل رانا ہیں جبکہ اس فلم کی کہانی و ڈائیلاگ معروف رائٹر واجد زبیری کے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes